سیکریٹری ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی: اربعین ایوارڈ میں بیس ممالک کی شرکت

IQNA

سیکریٹری ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی: اربعین ایوارڈ میں بیس ممالک کی شرکت

10:11 - September 30, 2019
خبر کا کوڈ: 3506690
بین الاقوامی گروپ- پانچویں عالمی اربعین ایوارڈ مقابلے کے شرکاء کی تعداد اور آثار میں تین سوفیصد اضافہ ہوا ہے

ایکنا نیوز- ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کے سیکریٹری سید محمد حسین ہاشمی نے ایکنا نیوز سے گفتگو میں کہا کہ خدا کے فضل اور سید الشہداء کے خون کی تاثیر سے اربعین ایوارڈ کی رونق میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور اس بار فلم، سفرنامہ اور تصویری مقابلے میں بیس ممالک سے امیدوار شریک ہیں۔

 

انکا کہنا تھا کہ مقابلہ عوامی سطح پر مقبول ہورہا ہے اور مخصوص اہل فن حضرات کے علاوہ عام افراد اور عاشقان اباعبدالله الحسین(ع)، بھی جوش و خروش سے مقابلوں میں شریک ہورہے ہیں۔

هاشمی کے مطابق متنخب افراد کو تمام شعبوں میں تحایف سے نوازنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

عاشقان حسینی کی گہری دلچسپی

 

هاشمی نے ایوارڈ سے متعلق کے کہا کہ مقابلہ عشق، اشک اور دلی وابستگی کے ہمراہ منعقد ہورہا ہے اور اس بارے مواد یا آثار میں تین سو فیصدی اضافہ ہوا ہے۔

 

انکا کہنا تھا کہ  عراق، پاكستان، افغانستان، اٹلی،ابوسنیا ، ترکی، آذربایجان، هندوستان، لبنان، عمان، شام، روس  اور جرمنی وغیرہ سے لوگ مقابلوں میں شریک ہیں۔

 

انکا کہنا تھا کہ ہر شعبے کے ٹاپ فائیو کو انعامات اور توصیفی اسناد دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

هاشمی کے مطابق تقریب انعامات کل صبح ۹ امام خمینی کمپلیکس تہران کے حسینیه الزهرا(س) میں منعقد ہوگی جسمیں اہم سیاسی اور دانشور شریک ہوں گے۔

 

چالیس فن پاروں کی نمایش

 

ہاشمی کے مطابق چالیس اہم فن پاروں کی نمایش کے علاوہ ایرانی پروگرام عصر جدید میں ایرانی آرٹسٹ کی حوصلہ افزائی بھی کی جائے گی۔

 

انکا کہنا تھا: اربعین ایوارڈ کی مقبولیت میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور مذکورہ تقریب کے انعقاد کے ساتھ ہی چھٹے اربعین ایوارڈ اور پیدل روی تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہوگا۔/

3845698

نظرات بینندگان
captcha