پاک-ترکی-ملایشین ٹی وی چینل کی تفصیلات کا اعلان

IQNA

پاک-ترکی-ملایشین ٹی وی چینل کی تفصیلات کا اعلان

8:11 - October 02, 2019
خبر کا کوڈ: 3506699
بین الاقوامی گروپ- تین اسلامی ممالک کی ٹی وی چینل کی تفصیلات کا اعلان کردیا گیا۔

ایکنا نیوز- ڈیلی صباح نیوز کے مطابق اسلامی ٹی چینل کے پروگرامز اور مقاصد کا اعلان کیا گیا ہے جو ترکی،پاکستان اور ملایشیاء کے تعاون سے شروع کیا جارہا ہے۔

 

ملایشین وزیراعظم مہاتیر محمد نے میڈیا سے گفتگو میں کہا: ہم محسوس کررہے ہیں کہ مغربی میڈیا اسلام اور مسلمان کو درست چہرہ پیش نہیں کررہا، مثال کے طور پر دہشت گردی کو مسلمانوں سے جوڑا جارہا ہے حالانکہ اسلام امن کا مذہب ہے۔

 

انکا کہنا تھا: مذکورہ چینل تینوں ممالک کے وزارت اطلاعات کی زیرنگرانی میں کام شروع کرے گا۔

 

عمران خان نے بھی واضح کیا تھا کہ اسلامو فوبیا سے مقابلہ اور درست اسلامی تصور پیش کرنا اس چینل کا مقصد ہوگا۔

 

اس چینل کو شروع کرنے کا فیصلہ «ماهاتیر محمد»، «عمران خان» اور «رجب طیب اردوغان»، کی اقوام متحدہ میں ملاقات کے دوران کیا گیا ۔/

3846310

نظرات بینندگان
captcha