پاکستان ؛ عاشور نمایش کا اختتام + تصاویر

IQNA

پاکستان ؛ عاشور نمایش کا اختتام + تصاویر

10:12 - October 05, 2019
خبر کا کوڈ: 3506710
بین الاقوامی گروپ- خانہ فرھنگ ایران پشاور کے تعاون سے عاشورائی ثقافت کی ترویج و شناخت کے لیے نمایش اختتام کو پہنچ گیی ہے۔

ایکنا نیوز کے مطابق عاشورا نمایش کی اختتامی تقریب میں ایرانی قونصل جنرل محمد باقر بیگی، خانہ فرھنگ ایران پشاور کے ڈائریکٹر مھران اسکندریان، بینظیر بھٹو فائن آرٹ یونیورسٹی کی استاد افشین زمان سمیت اہل فن اور طلبا کی بڑی تعداد شریک شریک تھی۔

 

عاشورا کی منظر کشی پر مبنی تصویری نمایش خانہ فرھنگ پشاور کے طلبا کے تعاون سے منعقد کی گیی تھی جسمیں حضرت امام حسین(ع) کے مصائب اور عاشورا کے مختلف مناظر کی تصویر کشی کی گیی۔

 

ایرانی قونصل جنرل نے کامیاب نمایش کی تعریف کرتے ہوئے کہا: عاشورا کی ثقافت و معنویت کے تعارف کے لیے خیبرپختونخواہ

میں مذکورہ نمایش کی بڑی اہمیت ہے۔

 

انکا کہنا تھا: خاندان اہل بیت کی مظلومیت کو اس نمایش میں بہترین انداز میں پیش کیا گیا ہے تاکہ یہاں کے لوگ اس عظیم واقعے سے آشنائی حاصل کرسکے۔

 

خانہ فرھنگ پشاور کے سربراہ مهران اسکندریان نے نمایش کے انعقاد پر اظھار اطمینان کرتے ہویے کہا کہ شکر کا مقام ہے کہ اس نمایش کے توسط سے سید الشهداء(ع) کی شجاعت ومظلومیت اور دین اسلام کی بقاء میں انکے کردار کو بہترین انداز میں اجاگر کیا گیا ہے۔

 

 انکا کہنا تھا: قلم و سیاہی کی مدد سے عجایب خلقت کو بہترین انداز میں اجاگر کرنا اہل فن کا ہنر ہے۔/

3846812

 

نظرات بینندگان
captcha