افغانستان؛ «ننگرهار» دھماکے میں درجنوں ہلاک و زخمی

IQNA

افغانستان؛ «ننگرهار» دھماکے میں درجنوں ہلاک و زخمی

9:31 - October 08, 2019
خبر کا کوڈ: 3506722
بین الاقوامی گروپ-جلال آباد میں فوج میں بھرتی ہونے والوں کی بس کو نشانہ بنایا گیا جسمیں ۳۹ ہلاک و زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ایکنا نیوز- افق نیوز کے مطابق گذشتہ روز فوج میں بھرتی ہونے والوں کی بس میں دھماکے سے دس افراد ہلاک اور تیس دیگر کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

 

ہلاک ہونے والوں میں ایک بچہ بھی شامل ہیں جبکہ متعدد زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

 

ننگرھار گورنر ہاوس کے ترجمان عطاالله خوگیانی کا کہنا تھا کہ کابل جانے والی بس کو جلال‌آباد میں نشانہ بنایا گیا۔

 

انکا کہنا تھا کہ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

 

اب تک کسی گروپ نے ذمی داری لینے کا اعلان نہیں کیا ہے تاہم ننگرهار میں داعش اور طالبان جیسی تنظیمیں موجود ہیں۔/

3848174

نظرات بینندگان
captcha