مقبوضہ کشمیر میں موبائل فون سروس جزوی بحال، انٹرنیٹ بدستور معطل

IQNA

مقبوضہ کشمیر میں موبائل فون سروس جزوی بحال، انٹرنیٹ بدستور معطل

14:34 - October 14, 2019
خبر کا کوڈ: 3506743
بین الاقوامی گروپ: بھارتی حکومت کی جانب سے کرفیو کو بھی 72 روز گزر گئے ہیں جس کے خاتمے کا کوئی عندیہ نہیں دیا گیا ہے۔
ایکنانیوز- شفقنا کے مطابق بھارتی حکومت نےمقبوضہ کشمیر میں 72 روز سے بند موبائل فون سروس جزوی طور پر بحال کردی ہے غیر ملکی خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق کچھ علاقوں میں موبائل فون سروس جزوی طور پر بحال ہوئی ہے لیکن وادی میں انٹرنیٹ سروس تاحال معطل ہے۔ ساتھ ہی بھارتی حکومت کی جانب سے کرفیو کو بھی 72 روز گزر گئے ہیں جس کے خاتمے کا کوئی عندیہ نہیں دیا گیا ہے۔
 
اے ایف پی کے مطابق وادی میں موبائل فون سروس بحال ہونے کے بعد تقریباً 40 لاکھ پوسٹ پیڈ فونزآپریشنل ہوچکےہیں جب کہ 30 لاکھ کےقریب پری پیڈ فونز سروس بحال ہونا باقی ہے۔اے ایف پی کی خبر میں بتایا گیاہے کہ مقبوضہ وادی میں انٹرنیٹ سروس تاحال معطل رہے گی۔اے ایف پی کاکہنا ہےکہ مقبوضہ وادی میں لینڈ لائن سروس پہلے ہی بحال کی جاچکی ہیں تاہم مقامی شہریوں کا کہنا ہےکہ لینڈ لائن کنکشن مسلسل کام نہیں کررہے۔
 
مقبوضہ وادی میں بھارتی افواج کی وحشت اوربربریت کےساتھ ہی 80 لاکھ کشمیریوں کوان کےہی گھروں میں قیدی بنا کررکھنے پرعالمی برادری کا بھارت پرمسلسل دباو ہے کہ وہ کرفیو ہٹائے اور مقبوضہ وادی کے تمام رابطے بحال کرے جس کے بعد 3 روز قبل بحارتی حکومتی ترجمان کا کہنا تھا کہ حکومت نے کشمیر میں تمام موبائل فون سروسز پیر کی دوپہر سے بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم اس کی مکمل بحالی کا انحصار اس وقت کی صورتحال پر ہوگا، بھارتی ترجمان نے انٹرنیٹ سروس کی بحالی سے متعلق کوئی بات نہیں کی ہے،
نظرات بینندگان
captcha