ایکنا نیوز- آستانہ حسینی کے مطابق کربلا میں پرامن مظاہروں کے ہمراہ التربیہ کے میدان میں قرآنی محفل بھی منعقد کی گیی۔
مذکورہ قرآنی محفل شھدائے عراق اور حالیہ مظاہروں میں جان بحق افراد کی ایصال کے لیے منعقد کی گیی جس کو خوب پذیرائی ملی۔
عوام نے قرآنی محفل میں شرکت کے ساتھ شہداء کی یاد میں شمعیں روشن کی اور عراق کا پرچم لہرایا۔
قابل ذکر ہے کہ عراق میں بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی اور مہنگائی کے حوالے سے مظاہرے کیے جارہے ہیں جنمیں کئی مظاہرین اب تک جان بحق ہوچکے ہیں۔/