ایکنا نیوز- ڈان نیوز کے مطابق سی ٹی ڈی ترجمان کا کہنا تھا کہ سی ٹی ڈی اور حساس اداروں نے مشتبہ گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا تاہم گاڑی نہ رکی جس کے بعد فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
سیکیورٹی حکام کا کہنا تھا کہ انہوں نے مشتبہ دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا ہے۔
ڈان نیوز سے بات کرتے ہوئے حکام نے نام نہ لینے کی شرط پر بتایا کہ مشتبہ دہشت گرد افغان شہری سے جو کوئٹہ کے علاقے کچلاک ٹاؤن میں دہشت گردی میں بھی ملوث تھے۔
واضح رہے کہ رواں سال 16 اگست کو کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک کی ایک مسجد میں دھماکے سے 4 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔
پولیس کے مطابق مسجد میں دھماکا نماز جمعہ کے بعد ہوا اور حملے امام مسجد بھی جاں بحق ہوگئے تھے۔