آسٹریلیا؛ مساجد کی سیکورٹی پر مسلح پہرہ دار متعین

IQNA

آسٹریلیا؛ مساجد کی سیکورٹی پر مسلح پہرہ دار متعین

14:06 - November 08, 2019
خبر کا کوڈ: 3506827
بین الاقوامی گروپ- مسلم نمایندوں کے مطابق بڑھے خطرات کے پیش نظر مساجد کے لیے مسلح گارڈ کا ہونا اہم ضرورت ہے۔

ایکنا نیوز- روزنامه «ڈیلی میل» کے مطابق «آسٹریلین علما کونسل» (ANIC، نے کہا ہے کہ مقدس مراکز کی حفاظت کے لیے مسلح پہرہ دار ہونا کا ہونا ضروری ہے۔

 

کونسل کے ترجمان «بلال رئوف» نے «آسٹرلین» نیوز سے گفتگو میں کہا: یہودی اسکولوں اور عبادت گاہوں نے دس سال پہلے گارڑ متعین کیے ہیں جو درست اقدام ہے۔

 

انکا کہنا تھا کہ دہشت گرد مقدس مراکز کو نشانہ بناتے ہیں کو آسانی سے ٹارگٹ بن جاتے ہیں۔

 

رئوف نے نیوزی لینڈ واقعے میں پچاس سے زاید نمازیوں کی شہادت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا میں بھی حالات کا تقاضا ہے کہ سیکورٹی پر توجہ دی جائے۔

 

آسٹریلین علما کونسل نے سیکورٹی مقصد کے لیے ایک سیکورٹی ٹیم بھی تشکیل دی ہے جو ان امور پر کام کررہی ہے۔/

3855228

 

نظرات بینندگان
captcha