یمن پر حملے جاری رکھنے پر انصارالله لیڈر کا انتباہ

IQNA

یمن پر حملے جاری رکھنے پر انصارالله لیڈر کا انتباہ

11:27 - November 10, 2019
خبر کا کوڈ: 3506834
بین الاقوامی گروپ- انصاراللہ رھنما نے حملوں کے جاری رہنے پر وارننگ جاری کردی۔

ایکنا نیوز- المیادین کے مطابق انصاراللہ کے رہنما عبدالملک الحوثی نے عیدمیلاد النبی (ص) کی ایک تقریب سے خطاب میں کہا: یمن پر حملوں کے تسلسل سے دشمن کو نقصان کے سوا کچھ ملنے والا نہیں۔

 

انہوں نے حملوں کو روکنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا: سعودی حملے جاری رکھنے کا شدت سے جواب دیا جائے گا اور یہ ہمارا بنیادی حق ہے۔

 

الحوثی نے کہا کہ جنگ کے بعد سے  سعودی کو زیر اثر علاقوں سے ۱۲۰ ملین بیرل تیل کا نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔

 

انہوں نے صھیونی رژیم سے دشمنی پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل ایک غاصب نظام ہے اور اسکی مخالفت دین کا پیغام ہے۔

 

انہوں نے موجودہ حالات میں عراق و لبنان کے مظاہروں پر ہوشیاری کا مطالبہ کیا اور کہا کہ دشمن کے عناصر فائدہ اٹھانے کی کوشش کرسکتے ہیں۔/

3855773

نظرات بینندگان
captcha