صھیونی علاقوں میں خطرے کی گھنٹی بجا دی گیی

IQNA

صھیونی علاقوں میں خطرے کی گھنٹی بجا دی گیی

7:50 - November 13, 2019
خبر کا کوڈ: 3506853
بین الاقوامی گروپ- جہادی تنظیموں کے راکٹ حملوں کے بعد سے صھیونی علاقوں میں ریڈ الرٹ کی وارننگ جاری کی گیی ہے۔

ایکنا نیوز- عربی 21 نیوز ایجنسی کے مطابق فلسطینی لیڈر «بهاء ابوالعطا» کی شہادت کے بعد مزاحمتی تنظیموں کی جانب سے صھیونی شہروں کو راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا ۔

 

حملوں کے بعد سے اسرائیل کے شہروں میں ریڈ الرٹ جاری کی گیی اور غزہ سے ملنے والے «کرم ابوسالم» گزرگاہ کو بند کردیا گیا۔

 

صھیونی علاقوں میں ٹرینوں کو روک دیا گیا ، اسکولوں کو بند اور فوج کو آمادہ باش کردیا گیا۔

 

صھیونی رژیم نے عوام کو ہوشیار رہنے کے علاوہ یونیورسٹیوں کو بند کرکے پناہ گاہوں کو تیار رہنے کا حکم دیا ہے۔

 

جہادی تنظیموں نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا جبکہ مختلف علاقوں میں پچاس سے زائد راکٹ فائر کیے گیے۔

 

جہادی کمانڈر «بهاء ابوالعطا» جو «ابو سلیم» کے نام سے معروف تھے «سرایا القدس» جو جہاد اسلامی سے وابستہ ہے کو انکے گھر میں راکٹ سے نشانہ بنایا گیا جسمیں وہ انکی اہلیہ شہید جبکے انکے دو بیٹے زخمی ہوگیے ہیں۔/

3856578

نظرات بینندگان
captcha