آیت‌الله اراکی: تکفیری سوچ اور ڈائیلاگ نابودی کی سمت گامزن ہے۔

IQNA

آیت‌الله اراکی: تکفیری سوچ اور ڈائیلاگ نابودی کی سمت گامزن ہے۔

13:26 - November 15, 2019
خبر کا کوڈ: 3506862
بین الاقوامی گروپ- عالمی تقریب مذاہب اسلامی فورم کے سربراہ آیت اللہ محسن اراکی نے وحدت کو غالب ڈائیلاگ قرار دیا ۔

ایکنا نیوز کے مطابق عالمی تقریب مذاہب اسلامی فورم کے سربراہ آیت اللہ محسن اراکی نے آج ینتیسویں عالمی وحدت اسلامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اتحاد و وحدت کی سوچ اور فکر نے تکفیری اور تفرقہ ڈالنے والی سوچ اور فکر پر غلبہ حاصل کیا ہے۔

 

 انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں مسجدالاقصی اور فلسطین کا دفاع ماضی کی نسبت مسلمانوں اور دنیا والوں کیلئے ضروری ہو گیا ہے۔

 

آیت اللہ محسن اراکی نے فلسطین اور علاقے کے دیگر ممالک میں مزاحمتی محاذ کے دفاع کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ مزاحمتی محاذ کی کامیابیوں نے اس محاذ کو مضبوط بنا دیا ہے۔

 

تینتیسویں عالمی وحدت اسلامی کانفرنس جو آج جمعرات کے روز تہران میں شروع ہوئی سنیچر کے روز ختم ہوگی اس کانفرنس میں81 ممالک سے 350 غیر ملکی مہمان شریک ہیں۔

 

3856930

نظرات بینندگان
captcha