عالمی تقریب مذاہب سپریم کونسل کا بارہواں اجلاس تہران میں

IQNA

عالمی تقریب مذاہب سپریم کونسل کا بارہواں اجلاس تہران میں

13:15 - November 16, 2019
خبر کا کوڈ: 3506869
بین الاقوامی گروپ- عالمی وحدت کانفرنس کے تیسرے دن تقریب مذاہب کی سپریم کونسل کا اجلاس ہوٹل پارسیان آزادی میں منعقد کیا گیا۔

ایکنا نیوز کے مطابق وحدت کانفرنس کے ہمراہ تہران کے ہوٹل پارسیان آزادی میں تقریب مذاہب کونسل کا بارہواں اجلاس منعقد کیا گیا ، عالمی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے مجمع جهانی بیداری اسلامی کی کونسل کے بارہویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جولان کی پہاڑیوں کو غاصب صیہونی حکومت کی اراضی میں شامل کرنا، صیہونی فوج کو مسلح کرنا اور بعض مرتجع عرب ملکوں کی صیہونی حکومت سے روابط کے خراب ہونے کا خوف جملہ وہ مسائل ہیں جن کے بارے میں امریکہ نے اسرائیل اور بعض  عرب حکمرانوں کی ہم آہنگی اور باہمی تعاون سے عالم اسلام کے خلاف ایک منصوبہ بنایا ہے۔

 

ڈاکٹرعلی اکبر ولایتی نے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے مقابلے کیلئے مزاحمتی تحریک کی فعال سرگرمیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دشمن، نئی سازش کے تحت عراق و لبنان کی ناگوار صورتحال کو جاسوسی کے نیٹ ورک کے ذریعے خراب کرنا چاہتے ہیں۔

 

تقریب سے مختلف اسلامی ممالک کے علما اور نمایندوں نے خطاب کیا اور اسلامی بیداری اور وحدت پر تاکید کی۔

 

قابل ذکر ہے کہ وحدت کانفرنس بعنوان «مسجد اقصی اور وحدت امت» کے عنوان سے تہران میں جمعرات کو ایرانی صدر کے خطاب سے شروع ہوچکی ہے جسکا آج آخری دن ہے۔/

3857445

نظرات بینندگان
captcha