ایکنا نیوز- السومریہ نیوز کے مطابق رضا کار فورس حشد الشعبی نے ایک بیان میں کہا کہ داعش کے بعض عناصر مظاہرے کی آڑ میں داخلے کی کوشش کررہے تھے تاہم انکو ناکام بنا دیا گیا۔
بیان میں کہا گیا کہ داعش کے عناصر کوشش کررہے تھے کہ تخریبی کاروائیاں انجام دیں تاہم بروقت اطلاع کی وجہ سے منصوبے کو ناکام کیا گیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ حشد الشعبی پوری طرح بیدار اور ہوشیار ہے اور داعش کے ہر منصوبے کو نقش برآب کرنے کے لیے آمادہ ہے۔
قابل ذکر ہے کہ عراق کے مختلف شہروں میں داعش اور انکے حامیوں کی صفائی کے لیے آپریشن جاری ہے۔/