مقبوضہ قدس میں رہایشی گھروں کی تخریب

IQNA

مقبوضہ قدس میں رہایشی گھروں کی تخریب

16:16 - November 18, 2019
خبر کا کوڈ: 3506876
بین الاقوامی گروپ- انسانی حقوق مرکز کے مطابق صھیونی رژیم نے سال کے آغاز سے اب تک ایک سو چالیس فلسطینی گھروں کو مسمار کردیا ہے۔

ایکنا نیوز- العالم نیوز چینل کے مطابق ایک انسانی حقوق واچ تنظیم نے رپورٹ میں کہا ہے کہ ہر سال پچاس سے سال فلسطینی رہایشی گھروں کو صھیونی رژیم مسمار کررہا ہے۔

 
رپورٹ کے مطابق سال ۲۰۰۴ سے اب تک ۹۶۴ گھروں کو گرایا جاچکا ہے جس کی وجہ سے تین ہزار سے زاید افراد آوارہ ہوچکے ہیں۔


 
انسانی حقوق تنظیم کے مطابق اسرائیل چاہتا ہے کہ مشرقی قدس کے فلسطینی تنگ آکر اس علاقے سے مہاجرت کریں۔

 
سال ۱۹۶۷ نے صھیونی رژیم یہاں غاصبانہ طرز پر فلسیطنوں کے گھروں کا اجاڑ رہا ہے۔
 
صھیونی رژیم سیکورٹی کا بہانہ بنا کر فلسیطینوں پر عرصہ حیات تنگ کرنے میں مصروف عمل ہے۔


 
بعض تجزیہ نگاروں کے مطابق صھیونی رژیم گھروں کے مسمار سے یہاں یہودی آباد کاری کو فروغ دینے کے منصوبے پر عمل پیرا ہے۔/

3857818

 

 

نظرات بینندگان
captcha