ہاتھ چھومنا پسند نہیں- قاری شحات انور

IQNA

ہاتھ چھومنا پسند نہیں- قاری شحات انور

9:27 - November 22, 2019
خبر کا کوڈ: 3506888
بین الاقوامی گروپ- معروف عالمی شہرت یافتہ قاری کا کہنا ہے کہ تلاوت کے بعد ہاتھ چھومنا بالکل پسند نہیں۔

ایکنا نیوز- شروق نیوز کے مطابق معروف قاری شحات محمد انور کے بیٹے قاری محمود شحات انور نے النھار سیٹلائیٹ چینل سے گفتگو میں کہا: قرآت کے بعد لوگوں کے جذبات اور اظھار محبت کو دیکھ کر آنسو روکنا مشکل ہوجاتا ہے۔

 

جو بھی قرآت و تلاوت قرآن کو پسند کرتا ہے انکی صورت پسندیدہ ہے اور خدا نے سرزمین مصر کو اس نعمت سے مالا مال کیا ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ البتہ تلاوت کے بعد کسی فین کی جانب سے ہاتھ چھومنے کو بالکل پسند نہیں کرتا۔

شحات انور نے کہا کہ تلاوت مشکل کام نہیں اور جو بھی چاہے کوشش سے بہترین قاری بن سکتا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ مصری قاری جذبات سے سرشار ہوکر تلاوت کرتے ہیں اور قرآن اترا تو مکہ و مدینہ میں لیکن اسکی تلاوت ہوتی ہے مصر میں۔

مصری قاری نے خواتین کی تلاوت کے حوالے سے کہا کہ خواتین صرف خواتین کی محفل میں تلاوت کرسکتی ہیں۔/

3858382

 

نظرات بینندگان
captcha