حزب‌الله نے فسادات کے خلاف مظاہروں کی کال دے دی

IQNA

حزب‌الله نے فسادات کے خلاف مظاہروں کی کال دے دی

10:41 - November 27, 2019
خبر کا کوڈ: 3506908
بین الاقوامی گروپ - حزب‌الله لبنان اور امل نے ملک میں تشدد اور فساد آمیز مظاہروں کی مذمت کے لیے کال دے دی۔

ایکنا نیوز – العھد نیوز کے مطابق میدان«الشهداء» شهر «هرمل» اور  «بعلبک» میں مظاہروں کی کال دی تاکہ عوام پرتشدد ہنگاموں کی مذمت کرسکے۔

 

ہنگامہ آرائی اور تشدد میں دو شہری بنام «حسین شلهوب» اور «سناء الجندی» کی شہادت کے خلاف مظاہرے کی دعوت دی گیی ہے جو پرتشدد مظاہرین کے ہاتھوں ہلاک کیا گیا۔

 

حزب‌الله لبنان کا اعلامیہ

 

بیان میں کہا گیا ہے کہ فسادات اور عوامی املاک کو نقصان پہنچانا اور شہروں کو مارنا مظاہرہ نہیں اور اس  حوالے سے شہری اپنا کردار ادا کرنے کے لیے میدان میں اتریں اور تشدد آمیز ہنگاموں کو پھیلنے نہ دیں۔

 

دیگر سیاسی پارٹیوں اور شیعہ علما نے بھی پرتشدد ہنگاموں کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ فوج امن و امان کے لیے کردار ادا کرے اور عوام جان و مال کی حفاظت میں آگے بڑھے۔

 

بیان میں فسادات اور راستوں کی بندش کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ ہنگاموں کے پس پردہ حقائق اور سازشوں کو سامنے لایا جائے۔

 

رپورٹ کے مطابق بعض علاقوں میں فوج نے پوزیشن لیکر ہنگاموں کو روکنے کے لیے اقدام شروع کردیا ہے۔

 

حزب‌الله نے فسادات کے خلاف مظاہروں کی کال دے دی

«النشره» کے مطابق ہنگاموں میں اضافے کے پیش نظر فوج نے امن و امان کے لیے اقدام شروع کی ہے، قابل ذکر ہے کہ ٹیکس نظام کے خلاف مظاہرے ہنگامے میں بدل چکے ہیں اور متعدد راستوں کو بند کردیا گیا ہے۔

 

3859663

 

نظرات بینندگان
captcha