ایکنا نیوز- العالم نیوز کے مطابق عراقی پارلیمنٹ کے نمائندے احمد الاسدی نے دینی مرجعیت کے دفاع کو لازم قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ آیت اللہ سیستانی کی طرف بڑھنے والے ہر ہاتھ کو کاٹ دیا جائےگا اور دینی مرجعیت پر ہم جان قربان کرنے کے لئے آمادہ ہیں۔
عراقی پارلیمنٹ کے نمائندے نے کہا کہ ہم شرپسندوں اور دہشت گردوں کو عراقی عوام کے پرامن مظآہروں کو منحرف کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ الاسدی نے کہا کہ ہم دینی مرجع کے دفاع کے لئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے کے لئے آمادہ ہیں۔
اس سے قبل مہدی المہندس نے کہا کہ عراق کی رضاکار فورس ( حشد الشعبی ) آیت اللہ سیستانی کے تحت امر فورس ہے اور ہم اپنے دینی مرجع کا بھر پور دفاع کرنے کے لئے آمادہ ہیں۔ واضح رہے کہ عراق میں امریکہ اور سعودی عرب نواز شرپسندوں نے ایرانی قونصلخانہ پر حملے کے بعد آیت اللہ سیستانی کے دفتر پر حملہ کرنے کی دھمکی دی ہے۔