حزب‌الله رھنما: لبنان میں مظاہرہ فساد اور نا انصافی کے خلاف ہے

IQNA

حزب‌الله رھنما: لبنان میں مظاہرہ فساد اور نا انصافی کے خلاف ہے

10:28 - December 01, 2019
خبر کا کوڈ: 3506918
بین الاقوامی گروپ- شیخ نعیم قاسم نے ملک میں جاری مظاہروں کو فساد، نا انصافی اور عدالتی نظام میں سیاسی مداخلت کے خلاف قرار دیا۔

ایکنا نیوز- المنار نیوز کے مطابق حزب اللہ کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری شیخ نعیم قاسم نے کہا: سابق ادوار میں حکومتوں نے ملک کے اقتصادی اور صنعتی شعبوں پر توجہ نہیں دی اور موجود حالات میں اقتصادی فساد اور نا انصافی کے خلاف مظاہرے قدرتی امر ہے۔

 

حزب‌الله رھنما نے وزراء کی ذمہ داریوں کو سنگین قرار دیتے ہوئے کہا: موجودہ بحرانی حالات میں ذاتی مفادات کو پس پشت ڈال کر ملکی مفادات کے لیے آگے بڑھ کر کام کرنا ہوگا۔

 

شیخ نعیم قاسم نے اصلاحات کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ جدید اصولوں کے ساتھ بہتری کے لیے حکومت کی تشکیل لازمی ہے۔

 

انکا کہنا تھا کہ لبنان سیاسی استقلال کے حصول میں کامیاب رہا ہے اور بیرونی مداخلت سے دور ملکی وسایل پر اعتماد کرتے ہوئے مشکلات کا خاتمہ کرسکتے ہیں۔

 

شیخ نعیم قاسم نے  کرنسی کے بحران اور افراط زر کی مشکلات کے لیے حکومت کی تشکیل اور مرکزی بینک کے کردار کو ناگزیر قرار دیا۔/

.

3860449

نظرات بینندگان
captcha