کوئٹہ؛مصباح اکیڈمی قرآنی کیمپ کا اہتمام

IQNA

کوئٹہ؛مصباح اکیڈمی قرآنی کیمپ کا اہتمام

11:01 - December 02, 2019
خبر کا کوڈ: 3506921
بین الاقوامی گروپ- موسم سرما میں بچوں کی قرآنی تربیت کے لیے خصوصی کورس کا آغاز ۱۶ دسمبر سے ہوگا۔

 ایکنا نیوز کے مطابق مصابح ایجوکیشنل اکیڈمی کے شعبہ قرآن کی جانب سے موسم سرما کی تعطیلات کے موقع پر سہ ماہی  اسلامی معارف کورس اور قرآنی کلاسز کا اہتمام کیا گیا ہے۔


روخوانی قرآن کے علاوہ بچوں کے لیے اسلامی تربیتی کورس اور بڑوں کے لیے تجوید، احکام، اخلاق اور معارف کورس کا اہتمام کیا گیا ہے جبکہ فٹبال کےعلاوہ ٹیبل ٹینس کی سہولت بھی مہیا کی گیی ہے۔

کیمپ کے اختتام پر تفریحی پروگراموں کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔


ان کلاسوں میں رجسٹریشن کا آغاز ہوچکا ہے ۔ تمام والدین اور طلباء سے درخواست کی گئی ہے کہ مذکورہ شعبے سے جلد از جلد رابطہ کریں۔


کورس کا باقاعدہ آغاز ۱۶ دسمبر سے ہوگا۔/

مصباح اکیڈمی کوئٹہ سمر کیمپ کا اہتمام

نظرات بینندگان
captcha