حشدالشعبی نے داخلی فتنوں بارے خبردار کر دیا

IQNA

حشدالشعبی نے داخلی فتنوں بارے خبردار کر دیا

10:33 - December 08, 2019
خبر کا کوڈ: 3506943
بین الاقوامی گروپ- رضا کار فورس عصائب اهل‌الحق کے سربراہ قیس الخزعلی نے داخلی فتنوں کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اسلحہ صرف حکومت کے پاس ہونا چاییے۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے  بغداد الیوم کے مطابق عصائب اهل‌الحق کے سربراہ قیس الخزعلی نے ٹویٹر پر داخلی مسلح جنگوں کے حوالے سے خبردار کیا ہے۔

 

عراق میں فتنوں کے حوالے سے انکا کہنا تھا: اس دور میں مسلحانہ جھڑپیں قابل تحمل نہیں اور مسلح فورسز کو اس حوالے سے کردار ادا کرنا ہوگا۔

 

قیس الخزعلی نے بیان میں آیت‌الله العظمی سیستانی کی حمایت اور فرمودات پر عمل کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا: ہتھیار صرف حکومت کو رکھنے کا حق ہے اور عوام کے اندر اسلحوں کی موجودگی سے فتنہ اٹھ سکتا ہے۔/

3862177

نظرات بینندگان
captcha