سیدحسن نصرالله: امریکہ مظاہروں سے غلط فایدہ اٹھانا چاہتا ہے

IQNA

سیدحسن نصرالله: امریکہ مظاہروں سے غلط فایدہ اٹھانا چاہتا ہے

12:47 - December 14, 2019
خبر کا کوڈ: 3506968
بین الاقوامی گروپ- حزب اللہ رہنما نے مظاہروں کو ایران مخالف قرارد ینے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ مظاہروں سے غلط فائدہ اٹھانا چاہتا ہے۔

ایکنا نیوز- خبررساں چینل المنار کے مطابق سید حسن نصراللہ نے کہا کہ دنیا کے مختلف ممالک میں مظاہرے ہوتے رہتے ہیں اور امریکہ مختلف ممالک میں فوری طور پر مداخلت کرکے مظاہرے کو گمراہ کرکے فایدہ اٹھانے کی چکر میں پڑجاتا ہے۔

 

انکا کہنا تھا کہ عرب اسپرنگ ، جنوبی امریکہ اور ھانگ کانگ وغیرہ میں ہم اس چیز کا مشاہدہ کرچکے ہیں۔

 

سیدحسن نصرالله نے کہا کہ لبنان و عراق میں یہی سازش ہوئی اور کوشش کی گیی کہ  ایران و حزب‌الله کو مظاہروں کو ہدف بنایا جائے۔

 

انکا کہنا تھا:‌ امریکہ کوشش کررہا ہے کہ ایسا منظر بنائے کہ لبنان، حزب‌الله کو مشکلات کی وجہ قرار دے مگر ایسا کبھی نہ ہوگا۔

 

حزب‌الله رھنما کا کہنا تھا: حزب‌الله امریکہ کے لیے بڑا خطرہ ہے اور یہ ہمارے لیے باعث افتخار ہے۔

 

سیدحسن نصرالله نے کہا کہ  اسرائیل کوشش کررہا ہے کہ مظاہروں کے آڑ میں حزب اللہ کو ٹارگٹ بنایا جاسکے مگر یہ کوشش ناکام ہوگی۔

 

 

سیدحسن نصرالله نے کہا کہ امریکہ نظامی میدان میں ناکام ہوکر مظاہروں سے مقاصد حاصل کرنے کے درپے ہے۔

 

سیدحسن نصرالله نے کہا کہ جو امریکہ پر اعتبار کرتا ہے غلط فمھی میں مبتلا ہے اور امریکہ نے ہمیشہ ثابت کیا ہے کہ وہ اپنے دوستوں کو مشکل میں تنہا چھوڑ دیتا ہے۔

 

سیدحسن نصرالله نے کہا کہ یہ تصور کیا جاتا کہ ایران پر حملہ ہوا تو انکے حلیف انکے تعاون کے لیے کام کریں گے مگر ایران اکیلا ہر طرح کا جواب دے سکتا ہے۔

 

 

سیدحسن نصرالله تأکید نے کہا کہ لبنان میں استحکام کے لیے سب کو کام کرنا ہوگا اور حزب اللہ ذمہ داریوں کی بناء پر حکومت کو اکیلا نہیں چھوڑ سکتی ۔/

 

3863778

نظرات بینندگان
captcha