ایکنا نیوز- خبررساں ادارے «البیان نیوز» کے مطابق افریقی یونیورسٹی کے قرآنی شعبے اور مکہ کی
«أم القری» یونیورسٹی کے تعاون سے مذکورہ سیمینار منعقد کیا گیا ہے۔
اس سیمینار میں مختلف اسلامی ممالک کے دانشور اور صاحب نظر افراد قرآنی موضوعات پر مقالے پیش کررہے ہیں۔
سیمینار کی افتتاحی تقریب میں خرطوم میں سعودی سفیر علی بن حسن جعفر، ام القری یونیورسٹی کے قرانی شعبے سربراہ یحیی الزمزمی بھی شریک تھے۔
الزمزمی نے تقریب میں افریقہ کی بین الاقوامی یونیورسٹی کی کاوشوں کو قابل قدر قرار دیتے ہوئے
«أم القری» اور افریقی یونیورسٹی کی اسلامی خدمات پر روشنی ڈالی۔/