اسلام آباد؛ ایران نے امریکی غرور خاک میں ملا دیا- اسلم بیگ

IQNA

اسلام آباد؛ ایران نے امریکی غرور خاک میں ملا دیا- اسلم بیگ

8:30 - January 14, 2020
خبر کا کوڈ: 3507100
بین الاقوامی گروپ- شہید جنرل قاسم سلیمانی کو خراج کے اجتماع میں علما کے علاوہ سابق آرمی چیف بھی شریک

ایکنا نیوز- جنرل قاسم سلیمانی اور ان کے وفادار ساتھیوں کو شہید کرنے کے امریکا کے دہشت گردانہ حملے کی مذمت میں پاکستان کے صوبہ پنجاب کے مختلف شہروں بالخصوص لاہور میں لاکھوں افراد نے امریکا مردہ باد ریلی نکالی ۔  لاہور میں لاکھوں افراد کی یہ ریلی اسمبلی ہال سے امریکی قونصل خانے کی جانب نکالی گئی جہاں پہلے ہی ہزاروں کی تعداد میں سیکورٹی اہلکاروں کو تعینات کردیا گیا تھا۔

 دوسری جانب سابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل مرزا اسلم بیگ کا شھید قاسم سلیمانی و شھید ابو مھدی المھندس کے سلسلہ میں پریڈ گرائونڈ میں پروگرام سے امریکہ کے خلاف کھل کر خطاب ، یاد رہے پہلی دفعہ کسی پاکستانی جنرل نے اس طرح کھل کر دشمن کے خلاف بات کی ہے  ۔ تقریب میں خطاب کرتے انکا کہنا تھا: اب وقت آ گیا ہے کہ دشمن کا مقابلہ کریں ، نائین الیون کے بعد دشمن نے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت چھ مضبوط خوشحال مسلمان ممالک کو تباہ کیا اور اب نگاہ ایران پر ہے مگر چھ ملکوں کو تباہ کرنے کے بعد دشمن ایران کی باری میں ناکام ہوا ، ایران حکومت اسلامی کی ایک ضرب نے سپر پاور کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا ۔ شہید قاسم سلیمانی کو خراج پیش کرتے ہوئے انکا کہنا تھا:جنرل سلیمانی ہمارے محترم دوست تھے ، ایران کی آرٹیفیشل انٹیلیجنس، سائبر اور میزائل ٹیکنالوجی امریکہ سے برتر ہے اور ایران نے اس بات کو ثابت کیا ،ایران نے امریکہ کو ناک رگڑوا دی ہے ، ایران نے دشمن کے غرور کو خاک میں ملا دیا یہ شان کریمی ہے .

اسلام آباد؛ ایران نے امریکی غرور خاک میں ملا دیا- اسلم بیگ

انکا کہنا تھا کہ القدس کے کمانڈر افغانستان گئے ، میں نے امریکہ کو خبردار کیا  کہ اگلا حملہ افغانستان میں ہو گا، امریکیوں بنکروں میں گھس جاؤ اگلا حملہ ہو گا اور تمہاری بھاگنے کی بھی جگہ نہیں ملے گی ، اسرائیل کی چیخیں نکل چکی ہیں اور میں اپنے کالم میں اسرائیل کو بتا چکا ہوں تمہارے اوپر پانچ سمتوں سے راکٹ کے حملے ہوں گے اور تمہارا دماغ پھٹ جائے گا ۔

انکا کہنا تھا کہ میں اپنے ایرانیوں بھایئوں کو جنگی مشورے دیتا ہوں اور اسکی خبر امریکہ کو بھی ہے ،واشنگٹن پوسٹ نے بھی چھاپا تھا کہ جنرل اسلم بیگ اسرائیل کے خلاف انقلابی قوتوں کو مشورے دیتا ہے ، ایران کی جنگ دنیائے اسلام کی جنگ ہے اور اسکا ٹارگٹ اسرائیل ہے جو مسائل کی جڑ ہے ، انکا مزید کہنا تھا کہ انقلاب کے بعد امریکہ نے ایران کو خطرہ بنا کر بلینز ڈالرز کے ہتھیار بیچے، انکا کہنا تھا کہ یہ اجتماع اللہ کی برکت سے ہے ہمیں چاہیے کہ تمام اختلافات کو بھلا کر دشمن کے مقابلے کے لیے تیار ہوجائیں۔ انکا کہنا تھا کہ ہمارا دشمن اکیلا نہیں بلکہ پورا یورپی یونین امریکہ و اسرائیل ان کے ساتھ ہے۔

ہمیں اللہ نے اتنی طاقت دی ہے کہ ہم دشمن کا مقابلہ کر سکیں،پاکستان افغانستان ایران اور ترکی کا اتحاد ہمارا مستقبل ہے جس سے دنیائے اسلام کی شکل بدل جائے گی، انکا کہنا تھا کہ کوئی نا امیدی کی بات نہ کریں بلکہ جان لیں کہ ایران پاکستان کی طاقت ہے۔

اجتماع سے جامعہ العروہ الوثقی کے سربراہ نے جنرل قاسم سلیمانی کو عظیم سپاہ اسلام قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایران کے نہیں بلکہ عالم اسلام کے شہید ہے جنکی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔

نظرات بینندگان
captcha