امریکہ؛ اسلام کی شناخت کے لیے بیلبورڑز نصب

IQNA

امریکہ؛ اسلام کی شناخت کے لیے بیلبورڑز نصب

8:35 - January 15, 2020
خبر کا کوڈ: 3507104
بین الاقوامی گروپ- اسلامی گروپ کے تعاون سے غیر گوروں کو اسلام کی شناخت کے لیے بڑی تعداد میں بیلبورڑز ڈالاس اور شیکاگو میں نصب کیے گیے ہیں۔

ایکنا نیوز- خبر رساں ادارے «کرانیوز» کے مطابق «گین‌پیس» (Gain Peace  کے عنوان سے جاری مہم میں اسلام اور مسلمانوں کے درست امیج کے لیے ڈالاس اور شیکاگو کے سڑکوں پر مذکورہ بیلبورڑز نصب کیے گیے ہیں۔

 

ان بیلبورڑز پر  عیسی(ع)‌ کو قرآن اور محمد(ص)‌ کو انجیل میں دیکھیے، اور قرآن مفت طلب کرنے کے لیے یا اسلام جاننے کے لیے gainpeace.com)  پر ہم سے رابطہ کیجیے۔ درج شدہ ہیں۔

 

گین پیس مہم کے انچارج سبیل احمد،‌ کا کہنا تھا: اس مہم کو مقصد مسلمانوں اور غیر مسلموں میں پل قایم کرنا اور نادرست تصورات کو ختم کرنا ہے۔

 

ہم چاہتے ہیں اپنے دوسرے ہموطنوں کو اسلام کے بارے میں درست معلومات دیں۔

 

احمد کا کہنا تھا کہ یہ تصور پایا جاتا ہے کہ مسلمان  حضرت عیسی (ع) اور حضرت مریم (س)‌ کو قبول نہیں کرتے حالانکہ قرآن میں حضرت عیسی(ع) کا نام ‌ ۲۵ بار اور حضرت مریم (س)‌ کا اسم مبارک ۳۲ بار ذکر ہوا ہے۔

 

انکا کہنا تھا کہ پچھلے سالوں میں اس طرح کے سائن بورڑز سے ہزاروں امریکیوں نے اسلام کے بارے میں سوالات کیے اور امید کی جاتی ہے کہ ان اقدامات سے لوگ جان لیں گے کہ اسلام امن اور عدالت کا مذہب ہے۔/

3871631

نظرات بینندگان
captcha