عراق؛ اگلے جمعے کو امریکہ کے خلاف ملین مارچ کا اعلان

IQNA

عراق؛ اگلے جمعے کو امریکہ کے خلاف ملین مارچ کا اعلان

11:20 - January 17, 2020
خبر کا کوڈ: 3507111
بین الاقوامی گروپ- عراقی پارلیمنٹ کے نمایندے نے اگلے جمعے کو عراق میں ملین مارچ کی خبردی ہے۔

ایکنا نیوز- «السومریه نیوز» کے مطابق عراقی رکن پارلیمنٹ «عالیه نصیف جاسم العبیدی» نے اگلے جمعے کو عراق میں امریکہ مخالف ملین مارچ کی خبر دی ہے۔

انکا کہنا تھا کہ مارچ عراق کے استقلال کا مظہر ہے جو ہمیشہ غیروں کی موجودگی کا مخالف رہا ہے۔

 

انکا کہنا تھا کہ ملین مارچ سے عراق میں امریکی مخالفت کے حوالے سے عوامی ارادے کا اظھار ہوگا جو ملک سے انکے انخلاء کا مطالبہ کرے گا۔

 

رکن پارلیمنٹ کا کہنا تھا: عوام کا ارادہ دشمن کی طاقت سے کہیں زیادہ مضبوط اور طاقت ور ہے اور ہم اس ملین مارچ میں اس کا بھرپور مظاہرہ کریں گے۔

 

قابل ذکر ہے کہ گذشتہ روز  «مقتدی صدر» نے عراق میں امریکہ کے خلاف ملین مارچ کا مطالبہ کیا جس پر مختلف جماعتوں نے انکی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

نجباء تحریک کے سیکریٹری جنرل شیخ اکرم الکعبی نے ٹوئٹ کیا ہے: ملین مارچ جس کا مطالبہ مقتدی صدر نے بھی کیا ہے ، عراقی عوام بھی زلت سے دور ہے اور ہم پوری طاقت سے نو ٹو امریکہ کے ساتھ طاقت کا مظاہرہ کریں گے۔

 

هادی العامری نے بھی مقتدی صدر کی دعوت کا بھرپور استقبال کیا ہے انکے بیان میں کہا گیا ہے کہ عوام بھرپور انداز میں لبیک کہیں گے اور امریکہ موجودگی کی مخالفت کا اظھار کریں گے۔

 

عصائب اھل الحق کے جنرل سیکریٹری «قیس الخزعلی» نے بھی ملین مارچ میں بھرپور شرکت کی درخواست کی ہے۔

 

حزب‌الله عراق نے بھی ملین مارچ کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عوام جمعے کو ملین مارچ میں امریکی موجودگی کے خلاف نفرت کا اظھار کریں گے۔

 

بیان میں امریکی مداخلتوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ عوام متحد ہے اور امریکہ ان میں اختلاف کی توقع نہ رکھے اور وہ دیکھ لیں گے کہ کسطرح الانبار اور موصل کے قبائل جنوبی عراق کے عوام کے ساتھ ملکر امریکی مخالفت کا اظھار کریں گے۔/

3871776

نظرات بینندگان
captcha