قازقستان کی پہلی اسلامی یونیورسٹی کا تعارف

IQNA

قازقستان کی پہلی اسلامی یونیورسٹی کا تعارف

9:31 - January 19, 2020
خبر کا کوڈ: 3507124
بین الاقوامی گروپ- پہلی اسلامی مصری «نور مبارک» یونیورسٹی سال ۲۰۰۳ کو الماتی میں قایم کی گیی ہے۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے «الوفد» کے مطابق نورمبارک یونیورسٹی سال ۱۹۹۳ کو قازق صدر سلطان نظر بایف کا دورہ مصر کے بعد قایم کرنے کا فیصلہ کیا گیا جہاں اس ملاقات میں دونوں ممالک نے اس یونیورسٹی کو قایم کرنے کا فیصلہ کیا۔

 

مذکورہ یونیورسٹی مصر اور قازقستان کے درمیان علمی تعلقات کے استحکام میں اہم کردار ادا کررہی ہے ، یونیورسٹی سال

۲۰۰۰ مکمل کی گیی تاہم سال ۲۰۰۳ کو رسمی طور پر یہاں تعلیمی سرگرمی شروع کی گیی۔

 

نور مبارک کے بورڈ آف ڈایریکٹر اور علمی انجمن میں وزیر ثقافت، وزیر تعلیم، مفتی اعظم، گورنر، ڈپٹی وزیر خارجه ، مصر میں قازق سفیر، مذہبی ادارے کے سربراہ، قازقستان کی قومی یونیورسٹی اور ینگویجز ادارے کے سربراہ شامل ہیں۔

 

مصر کے وزیر اوقاف اور مفتی اعظم، دانشگاه الازهر کے سربراہ، قازقستان میں مصری سفیر اور بعض دیگر اہم شخصیات بورڈ میں شامل ہیں۔

 

محمود فهمی حجازی، سال ۲۰۰۳ سے ۲۰۱۴ اور جوده عبدالغنی بسیونی  سال ۲۰۱۴ سے ۲۰۱۸ تک اسلامی نور مبارک یونیورسٹی کے سربرہ رہیں اور  سال ۲۰۱۸ سے محمد شحات الجندی اسکی سربراہی کررہے ہیں۔

 

حال ہی میں بورڈ کے اجلاس میں سال ۲۰۲۰ کے لیے یونیورسٹی کی سرگرمیوں کا جایزہ لیا گیا اور آیندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال ہوا۔/

3872494

 

نظرات بینندگان
captcha