ھندوستان؛ پانچ ہزار قرآن مجید «مَلیالَم» زبان میں ترجمے کے ساتھ تقسیم

IQNA

ھندوستان؛ پانچ ہزار قرآن مجید «مَلیالَم» زبان میں ترجمے کے ساتھ تقسیم

7:23 - January 20, 2020
خبر کا کوڈ: 3507126
بین الاقوامی گروپ ــ ترک مذہبی فاونڈیشن کے تعاون سے «مَلیالَم» زبان میں ترجمہ شدہ نسخے «کیرالا» میں تقسیم کیے گیے۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے  «ینی شفق» کے مطابق ترک مذہبی فاونڈیشن کے ڈپٹی «احسان آچیک» نے ایک بیان میں کہا ہے: مذکورہ ادارے کے تعاون سے مَلیالَم زبان میں ترجمہ شدہ نسخے کیرالا صوبے میں تقسیم کیے گیے۔

 

بیان میں کہا گیا ہے: مذکورہ قرآنی ھدیہ «قرآن میرا تحفہ ہے» مہم جو سال ۲۰۱۵ میں ترک فاونڈیشن کے تعاون سے شروع کیا گیا ہے یہاں پر تقسیم کیے گیے ہیں۔

 

مذکورہ ترک فاونڈیشن  سال ۲۰۲۰ میں مختلف ممالک جیسے هندوستان، نایجیریا، نیپال، بنگلہ دیش، پاکستان، آلبانیہ، ھنگری اور جاپان میں ایک لاکھ قرآنی نسخہ ارسال کرنا چاہتا ہے۔

 

آچیک کے مطابق پروگرام کے آغاز سے اب تک ۲۹۴ هزار سے زاید نسخے ترکی اور  ۶۳۰ هزار نسخے ۲۶ زبانوں میں دیگر ۶۷ ممالک میں تقسیم کیے جاچکے ہیں۔

 

قابل ذکر ہے کہ  مَلیالَم (മലയാളം malayālam  زبان چار اہم دراویدی زبانوں میں شامل ہے جو کیرالا اور اطراف میں بولی اور سمجھی جاتی ہے۔

 

 مجموعی طور پر ۳۵ ملین افراد ہندوستان میں مذکورہ زبان بولتے ہیں۔/

3872600

نظرات بینندگان
captcha