عراق میں امریکی ایرفورس کے تعاون سے داعش جنگجو دوبارہ گھسنے میں کامیاب

IQNA

عراق میں امریکی ایرفورس کے تعاون سے داعش جنگجو دوبارہ گھسنے میں کامیاب

7:28 - January 20, 2020
خبر کا کوڈ: 3507128
بین الاقوامی گروپ ــ تحریک «بدر» کے مطابق امریکی ہوائی فورس کی مدد سے «وادی حوران» میں بعض داعش رھنما داخل ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے  «المعلومه» کے مطابق بدر گروپ کے رھنما «قصی الانباری»، جو صوبہ الانبارمیں سرگرم ہے کا کہنا ہے کہ حشدالشعبی فورس نے آپریشن کے پہلے مرحلے میں الانبار کے علاقے «وادی حوران» اور «صحرای غربی» میں کافی داعش عناصر کی پاک سازی کرچکی ہے تاہم امریکی فورسز عراقی آپریشن میں مداخلت کررہی ہیں۔

 

انکا کہنا تھا کہ وادی حوران میں امریکی ایرفورس کی حمایت سے بعض داعش عناصر داخل ہونے میں کامیاب ہوچکے ہیں۔

انکا کہنا تھا: امریکی مداخلت سے متعدد داعش کمانڈر اور غیر ملکی جنگجو مختلف عنوانات سے داخل ہونے کی اطلاعات ہیں اور امریکی حمایت کا اہم کردار رہا ہے۔

 

عراقی فورسز اور رضا کاروں نے «اراده کامیابی» نے آپریشن شروع کیا ہے جسمیں کافی علاقوں سے داعش کے گماشتوں کی صفائی مکمل کی جاچکی ہے۔

 

پہلے مرحلے میں الانبار، صلاح الدین، نینوا اور شامی کے سرحدی علاقوں میں کارروائی کی گیی جو طویل علاقوں پر محیط ہے۔

 

آپریشن کے اس مرحلے میں «جلولاء» اور «المقدادیه» جو«ڈیاله» اور جنوبی نینوا میں کارروائی کی جارہی ہے۔/

3872564

نظرات بینندگان
captcha