عراق؛ داعش سے وابستہ ۹۰۰ سائٹ بلاک

IQNA

عراق؛ داعش سے وابستہ ۹۰۰ سائٹ بلاک

8:32 - January 22, 2020
خبر کا کوڈ: 3507137
بین الاقوامی گروپ ــ عراقی وزارت داخلہ کے مطابق داعش سے وابستہ نو سو سائٹ بلاک کردیے گیے ہیں کو ملک میں افراتفری پھیلانے میں مشغول تھے۔

ایکنا نیوز- « عراقی نیوز چینل (واع)» کے مطابق وزارت داخلہ کے ترجمان «سعد معن» نے کہا ہے کہ داعش دہشت گرد گروپ سے وابستہ نو سو سائٹ کو بلاک کردیا گیا ہے جو ملک میں افراتفری پھیلانے کے حوالے سے سرگرم تھے اور عوام ان عناصر سے ہوشیار رہیں۔

 

انکا کہنا تھا: افواہ اسی طرح نہیں پھیلتا بلکہ ایک منظم سازش کے تحت ان خبروں اور افواہوں کو عام کیا جاتا ہے۔

 

عراقی وزارت داخلہ کے ترجمان کا کہنا تھا: عراق میں سرکاری اور معروف میڈیا گروپس موجود ہیں اور لوگوں کو انہیں زرایع سے خبر لینے کی ضرورت ہے نہ کہ ان گمنام زرایع سے۔

 

وزارت داخلہ میں سائبر کرائم کے انچارج «زیاد محارب القیسی» کا کہنا تھا: وزارت اطلاعات کے تعاون سے ۸۵۰ سے ۹۰۰ مشکوک ویب سائٹوں کا پتہ چلایا گیا جو ملک میں انارکی پھیلانے کی کوشش کررہے تھے۔

 

انکا کہنا تھا کہ ملکی قوانین کے مطابق بحرانی حالات میں افواہ اور نادرست خبریں پھیلانے کی شدید سزا مقرر کی گیی ہے جن پر عمل لازم ہے۔

 

قابل ذکر ہے کہ اتوار کو بھی عراقی فورسز نے فلوجہ میں داعش کے اہم رھنما کو گرفتار کیا تھا۔/

3873298

نظرات بینندگان
captcha