معروف قاری محمد صدیق منشاوی کی ایک سو سالہ سالگرہ

IQNA

معروف قاری محمد صدیق منشاوی کی ایک سو سالہ سالگرہ

8:34 - January 22, 2020
خبر کا کوڈ: 3507138
بین الاقوامی گروپ ــ دارالافتاء مصر نے عالمی شہرت یافتہ قاری «محمدصدیق منشاوی»، کی سو سالہ سالگرہ پر خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا ہے۔

ایکنا نیوز-  روزنامه «الدستور» کے مطابق مصری دارالافتاء نے عالمی شہرت یافتہ قاری محمد صدیق منشاوی کی سویں سالگرہ پر انکی خوبصورت ویڈیو کلپ فیس بک پر اپ لوڈ کیا ہے۔

 

پیر کو مصری قاری محمدصدیق منشاوی کی سویں سالگرہ کا دن تھا جنکی پرسوز تلاوت کی وجہ سے انکو

«حنجره الباکیه» (گریہ کناں گلا) کے نام سے جانا جاتا ہے اور انکی تلاوت پوری اسلامی دنیا میں سنی جاتی ہے۔

 

منشاوی سال ۱۹۲۰ کو مصری  شهر «المنشاة» میں پیدا ہوئے. انکا گھرانہ قرآنی گھرانہ تھا. آٹھ سال کی عمر میں قرآن مجید حفظ کرلیا اور ۹ سال کی عمر سے والد کے ہمراہ تلاوت شروع کی. جلد ہی انکی تلاوت نے انہیں شہرت دلائی۔

 

انکو تلاوت باقاعدہ ریڈیو مصر سے نشر کی جاتی رہی اور نہ صرف مصر بلکہ تمام عربی ممالک میں انکا چرچا ہوا۔

 

منشاوی تلاوت کے لیے انڈونیشیاء، اردن، کویت، لیبیا، فلسطین (مسجدالاقصی)، سعودی عرب، شام، عراق، پاکستان، مراکش اور سوڈان گیے. سال ۱۹۵۵ کو پینتیس سال کی عمر میں اپنے استاد قاری «عبدالباسط محمد عبدالصمد» کے ہمراہ انڈونیشیاء گیے تھے اور وہاں کے صدر نے انہیں دعوت دی تھی۔

 

سال ۱۹۶۶ کو بغداد اور  سال ۱۹۶۹ کو «محمود خلیل الحصری» کے ہمراہ لیبیا گیے. محمد صدیق منشاوی بیماری کی باعث ۴۰ سال کی عمر میں دنیا سے کوچ کرگیے۔/

3873275

نظرات بینندگان
captcha