فلسطین کا امریکہ سے بھی تعلقات ختم کرنے کا اعلان

IQNA

فلسطین کا امریکہ سے بھی تعلقات ختم کرنے کا اعلان

14:01 - February 02, 2020
خبر کا کوڈ: 3507188
بین الاقوامی گروپ- محمود عباس نے امریکا اور اسرائیل سے سکیورٹی سمیت ہرطرح کے تعلقات ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

 

ایکنا نیوز- امت نیوز کے مطابق عرب لیگ نے ٹرمپ کا دو ریا ستی منصوبہ مسترد کر دیا ، فلسطینی کے محمود عباس نے امریکا اور اسرائیل سے سکیورٹی سمیت ہرطرح کے تعلقات ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے جا ری بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ ٹرمپ کے دو ریاستی منصوبے کو مسترد کرتےہو ئے امریکا اوراسرائیل سے سکیورٹی سمیت ہر طرح کے تعلقات ختم کر دیں گے۔

مصرکے دارالحکومت قاہرہ میں عرب ممالک کی تنظیم نے بھی ٹرمپ کا دو ریا ستی منصوبہ مسترد کرتے ہو ئے کہا کہ اس منصوبے میں فلسطینیوں کو کوئی حقوق نہیں دیے گئے ،تنظیم کا کہنا ہے کہ عرب ممالک دوریاستی حل کے نفاذ کیلئے امریکا سے کوئی تعاون نہیں کیا جائے گا۔

مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں فلسطینی سربراہ محمود عباس نے درخواست پرعرب ممالک کے وزرائے خارجہ کی ملاقات ہوئی ہے ،عرب لیگ کے رکن ممالک کے وزراءفلسطین اور اسرائیل تنازع کے حل کے لیے امریکی صدر ٹرمپ کے منصوبے پر بات چیت کی ہے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے فلسطینی سربراہ کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کا دو ریا ستی منصوبہ مسترد کرتے ہو ئے امریکا اور اسرائیل سے ہر طرح سے تعلقات ختم کرتے ہیں۔

نظرات بینندگان
captcha