داعش شام اورعراق میں دوبارہ سر اٹھا رہی ہے، اقوام متحدہ

IQNA

داعش شام اورعراق میں دوبارہ سر اٹھا رہی ہے، اقوام متحدہ

15:52 - February 05, 2020
خبر کا کوڈ: 3507201
بین الاقوامی گروپ- دہشت گرد تنظیم داعش عراق میں ایک بار پھر منظم ہونے کی کوشش کررہی ہے۔

ایکنا نیوز- اے پی پی نیوز کے مطابق اقوام متحدہ کے ماہرین نے اپنی ایک تازہ رپورٹ میں خبردار کیا ہے کہ شدت پسند تنظیم داعش شام اور عراق میں دوبارہ منظم ہونے کی کوشش کر رہی ہے۔

سلامتی کونسل کو پیش کی جانے والی رپورٹ کے مطابق داعش ان دونوں ممالک میں سیکورٹی کی کمزوریوں کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہی ہے۔

اقوام متحدہ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ واضح نہیں کہ آیا ‘اسلامک سٹیٹ’ کے نئے لیڈر ابو ابراہیم الہاشمی اپنے گروپ کی عملی قیادت میں کامیاب ہیں۔ الہاشمی کو گزشتہ برس اکتوبر میں البغدادی کی ہلاکت کے بعد لیڈر بنایا گیا تھا.

قابل ذکر ہے کہ گذشتہ مہینوں داعش کو شام و عراق میں شکست دینے والے مرکزی کمانڈر اور سپاہ قدس کے سربراہ سردار سلیمانی کو بغداد میں امریکی طیاروں نے نشانہ بنا کر قتل کردیا تھا۔

نظرات بینندگان
captcha