عراق میں امریکی فوج کے ٹھکانوں پر راکٹ حملے

IQNA

عراق میں امریکی فوج کے ٹھکانوں پر راکٹ حملے

14:44 - February 16, 2020
خبر کا کوڈ: 3507245
بین الاقوامی گروپ- عراق کے دارالحکومت بغداد میں امریکی سفارتخانے کے قریب قائم امریکی فوجی ٹھکانے پر متعدد راکٹ حملے کیے گئے ہیں جس میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

ایکنا نیوز- ڈان نیوز کے مطابق مطابق عراق میں اتحادی افواج کے ترجمان مائلز کیگنز نے کہا کہ انٹرنیشنل زون میں اتحادی افواج کی میزبانی کرنے والے عراقی فوجی اڈے پر چھوٹے راکٹ سے حملوں کی تصدیق ہوئی ہے جس میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

 

یہ فوجی اڈہ یونین 3 کے نام سے مشہور ہے جو 2014 سے عراق میں تعینات امریکا کی زیر قیادت اتحادی افواج کا ہیڈ کوارٹر ہے تاکہ داعش کے انتہا پسندوں سے نمٹنے کے لیے مقامی افواج کی مدد کر سکیں۔

عراقی فوج کے مطابق انتہائی سیکیورٹی کے حامل گرین زون میں تین کتیوشا راکٹ فائر کیے گئے جہاں امریکی مشن اور یونین تھری کے ساتھ ساتھ عراقی حکومت کی عمارتیں، اقوام متحدہ کے دفاتر اور دیگر سفارتخانے قائم ہیں۔

عراقی فوج کے بیان میں مزید بتایا گیا کہ چوتھا راکٹ ایک دوسرے مقام پر فوجی نیٹ ورک حشد الشابی کے زیر استعمال اڈے پر فائر کیا گیا لیکن ابھی تک حشد الشابی کی جانب سے فوری طور پر کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

حشد اور امریکی فوج کے اثاثوں پر بیک وقت حملہ غیر معمولی بات ہے کیونکہ امریکا کی جانب سے اس کی تنصیبات پر حملوں کا الزام اکثر فوج میں موجود حشد جیسے عناصر پر عائد کیا جاتا رہا ہے۔

مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔/

1120516

نظرات بینندگان
captcha