امریکن اخبار: ابومهدی کا مزار اینٹی امریکہ مرکز بن چکا ہے

IQNA

امریکن اخبار: ابومهدی کا مزار اینٹی امریکہ مرکز بن چکا ہے

8:36 - February 24, 2020
خبر کا کوڈ: 3507276
تہران[ایکنا] اخبار لکھتا ہے کہ حشد الشعبی کمانڈر ابومهدی المهندس کا مزار امریکہ مخالف افراد کے لیے سیاسی مرکز بن چکا ہے۔

خبر رساں ادارے «المعلومه» نے امریکی اخبار روزنامه «المانیٹر» کے حوالے سے لکھا ہے کہ  نجف اشرف میں واقع قبرسان وادی السلام کے سیکورٹی سربراہ

«عباس عبدالحسین» کا کہنا ہے کہ شهید ابومهدی المهندس کا مزار اب عوامی اجتماع گاہ بن چکا ہے۔

 

انکا کہنا تھا کہ عراقی عوام کے علاوہ روزانہ ایران، لبنان اور بحرین سے زائرین یہاں آتے ہیں اور امریکہ مخالف نعرے بازی کی جاتی ہے۔

رپورٹ میں لکھا ہے کہ نجف میں حرم حضرت‌ علی(ع) کی زیارت کے لیے آنے والے یہاں ابومھدی کے مزار پر بھی آتے ہیں اور پورا دن یہاں ہجوم ہوتا ہے۔

 

عراقی خاتون «ام حسین» کا کہنا تھا کہ وہ ۴۵۰ کیلومیٹر کا فاصلہ طے کرکے بصرہ سے یہاں آئی ہے۔

 

رپورٹ کا مزید کہنا تھا: ایرانی زائر«رضا عبادی» شهید قاسم سلیمانی کے شہر کرمان سے یہاں نجف آیا ہے تاکہ اس شہید کو خراج پیش کرسکے، وہ کبھی اس شہید اور قاسم سلیمانی کو فراموش نہیں کرسکتا۔/

3880931

نظرات بینندگان
captcha