شام؛ جنوبی ادلب کا علاقہ آزاد

IQNA

شام؛ جنوبی ادلب کا علاقہ آزاد

9:38 - February 28, 2020
خبر کا کوڈ: 3507294
تہران( ایکنا) شامی فوج نے جنوبی ادلب میں پیش قدمی کرتے ہوئے جنوبی ادلب کے متعدد علاقوں کو مسلح گروپوں سے چھڑا لیا ہے۔

عربی اسکائی نیوز کے مطابق شامی فوج نے گذشتہ تین روز میں جنوبی ادلب کے ساٹھ علاقوں سے تکفیری گروپس کو پسپا کردیا ہے۔

 

شامی فوج نے ان علاقوں پر قبضے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ آپریش میں دشمن گروہوں کا بھاری جانی نقصان ہوا ہے اور انکو امداد ملنے والے متعدد راستے بند کردیے گیے ہیں۔

 

ترکی سے وابستہ شدت پسند گروپس سراقب میں شامی فوج کو روکنا چاہتے تھے تاکہ انکو جبل الزاویہ کی طرف پیشقدمی سے روک سکے۔

 

ادلب اور حلب میں گذشتہ مہینے سے پاک سازی کا بڑا آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔/

3881841

نظرات بینندگان
captcha