شام کی تازہ ترین صورتحال/ ترک فوج کا نقصان اور قنیطرہ پر حملہ

IQNA

شام کی تازہ ترین صورتحال/ ترک فوج کا نقصان اور قنیطرہ پر حملہ

9:51 - February 29, 2020
خبر کا کوڈ: 3507297
تہران( ایکنا) ادلب جھڑپوں میں درجنوں ترک فوجی ہلاک یا زخمی ہوچکے ہیں جبکہ ترکی کی جانب س لازقیہ شہر پر میزائیل حملہ کیا گیا۔

المیادین نیوز کے مطابق ترکی فوجی کانوائے پر جنوبی ادلب کے علاقے

«البارة» میں حملہ کیا گیا جسمیں درجنوں ہلاکتوں اور زخمیوں کی اطلاعات ہیں جس کے بعد چار ہیلی کاپٹروں سے زخمیوں کا ترکی منتقل کیا گیا۔

 

رپورٹ کے مطابق مذکورہ کانوائے شامی فوج پر حملے کے لیے جارہا تھا جسکو نشانہ بنایا گیا ہے۔

 

مختلف زرائع کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد ۳۴ سے لیکر سو تک ہوسکتی ہے اور درجنوں دیگر زخمی ہیں۔

    

ترک فوجیوں کی ہلاکتوں کے بعد سوشل میڈِیا پر ویڈیوکلپس وائرل ہورہی ہیں جنمیں دکھایا گیا ہے کہ ترکی نے یورپ جانے والے راستوں کو مہاجرین کے لیے کھول دیا ہے۔

 

ترکی حکام نے جوابی کارروائی کے حوالے دھمکی دی ہے کہ تمام شامی پوسٹوں کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔

 

ترکی سے میزائیل حملہ

 

ترکی کی جانب س شامی شہر «لاذقیه» پر دو میزائیل حملوں کی اطلاعات ہیں

اور اس شہر میں دھماکوں کی آوازین سنی گئی ہیں تاہم اب تک نقصانات کے حوالے سے کچھ نہیں کہا گیا ہے۔

 

مذکورہ حملہ ترک فوجوں کے جانی نقصان کے بعد کیا گیا ہے۔

 

ادلب کے مختلف علاقوں میں شامی فوج کی پیش قدمی جاری ہے اور دوسری جانب ترکی اعلانیہ دہشت گرد گروپ جبهه النصره کی مدد کررہا ہے۔

 

اسرائیل کا شام کے جنوب مغربی علاقوں پر حملہ

 

نیوز ایجنسی(سانا) کے مطابق اسرائیلی حملوں میں تین شامی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔

 

قنیطره سے رپورٹ کے مطابق  «جولان» یا گولان ہائٹس سے اسرائیلی حملوں میں شامی فوج کا نقصان ہوا ہے۔

 

سانا نیوز کے مطابق صھیونی میزائیل حمل شهر قنیطره کے علاقوں «القحطانیه» اور «الحریه» پر کیے گیے جنمیں بعض شامی فوجی زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔/

3881907

نظرات بینندگان
captcha