سعودی عرب میں کئی فلسطینیوں پر ‘حماس سے تعلق کے الزام’ پر مقدمات قائم

IQNA

سعودی عرب میں کئی فلسطینیوں پر ‘حماس سے تعلق کے الزام’ پر مقدمات قائم

9:51 - March 11, 2020
خبر کا کوڈ: 3507368
تہران( ایکنا)سعودی عرب کی حکومت نے فلسطین سے تعلق رکھنے والے درجنوں افراد پر حماس سے رابطے کا الزام عائد کرتے ہوئے دہشت گردی کے مقدمات قائم کردیے۔

فلسطینوں کی حمایت جرم بن چکی ہے  'الجزیرہ' نے عرب پریس کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ فلسطین اور اردن سے تعلق رکھنے والے 68 افراد کے خلاف دارالحکومت ریاض میں قائم دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں مقدمات قائم کیے گئے ہیں۔

مقدمات کا سامنا کرنے والے افراد کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ ہمارے لوگوں کو بغیر کسی قانونی معاونت کے مقدمات کا سامنا ہے اور زیر حراست افراد کو سعودی عرب کی خفیہ پولیس نے گزشتہ برس اپریل میں گرفتار کیا تھا۔

1122082

نظرات بینندگان
captcha