کربلا ائیرپورٹ پر امریکی حملہ

IQNA

کربلا ائیرپورٹ پر امریکی حملہ

5:57 - March 14, 2020
خبر کا کوڈ: 3507379
تہران( ایکنا) روضہ حسینی نے کربلا ائیرپورٹ پر امریکی حملے کی مذمت کردی۔

کربلا ائیرپورٹ پر حملے حوالے سے آستانہ حسینی نے بیان میں کہا: کربلا میں زیر تعمیر ائیرپورٹ پر حملہ جسمیں ایک کارگر شہید بھی ہوا ہے اس میں کافی مالی نقصان بھی پہنچایا گیا ہے۔

 

آستانہ حسینی کا کہنا تھا کہ ائیرپورٹ عام عوام کے لیے ہے اور اسمیں کوئی فوجی نقل و حرکت نہیں ہوتی اور مزکورہ ائیرپورٹ آستانہ حسینی کے تعاون سے زیر تعمیر تھا۔

 

آستانہ نے مقامی اور غیرملکی میڈِیا سے کہا ہے کہ وہ اس وحشیانہ اقدام سے دنیا کو آگاہ کریں۔

 

کربلا ائیرپورٹ کے علاوہ مختلف صوبوں جیسے صلاح‌الدین اور الانبار میں بھی امریکی طیاروں نے بمباری کی ہیں جبکہ پینٹاگون کا کہنا تھا کہ  حزب‌الله عراق اور حشدالعشبی کے اڈوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔/

3885032

نظرات بینندگان
captcha