سعودی وزیر: ضرورت پڑنے پر تمام مساجد بند کردیں گے

IQNA

سعودی وزیر: ضرورت پڑنے پر تمام مساجد بند کردیں گے

6:30 - March 16, 2020
خبر کا کوڈ: 3507389
تہران( ایکنا) مذہبی امور کے وزیر نے کہا کہ اگرچہ مساجد میں کرونا مریض کو نہیں دیکھ گیا مگر ضرورت پڑنے پر تمام مساجد بند کردیں گے۔

سعودی وزیر مذہبی امورعبداللطیف بن عبدالعزیز آل شیخ نے روزنامہ الریاض سے گفتگو میں کہا : ہم صورتحال کو کنٹرول کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور اگر ضرورت محسوس کی گئی تو تمام مساجد میں نماز باجماعت بند کردیں گے۔

 

انکا کہنا تھا کہ علما نے تاکید کی ہے کہ مشکوک بیمار افراد مساجد جانے سے گریز کریں گرچہ حکومت بھی پوری تندہی سے روک تھام کے لیے کام کررہی ہے۔

 

آل شیخ نے کہا کہ مساجد میں صحت کے حوالے سے اسپرے اور سینی ٹاِئزر وغیرہ کا اہتمام کیا گیا ہے۔

 

قابل ذکر ہے کہ اب تک سعودی حکومت نے ملک بھر میں ۱۷ کرونا کیسز کی تصدیق کی ہے۔/

3885591

نظرات بینندگان
captcha