مصر کے زیارت گاہوں کو بند کردیا گیا

IQNA

مصر کے زیارت گاہوں کو بند کردیا گیا

6:38 - March 17, 2020
خبر کا کوڈ: 3507393
تہران( ایکنا)مصری وزارت اوقاف نے الازھر کے مشورے سے کرونا روک تھام کے لیے زیارت گاہوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا۔

وزار اوقاف مصر نے اسکولوں اور دیگر تعلیمی اداروں کی چھٹی کے حوالے سے جسمیں تمام اسکولوں اور یونیورسٹیوں کو دو ہفتے کے لئے بند کردیا گیا ہے مذکورہ اقدام اٹھانے کا اعلان کیا۔

 

بیان میں کہا گیا ہے: مذکورہ فیصلہ شیخ الازھر احمد الطیب، اور صوفیہ علما سے مشاورت کے بعد کیا گیا، اس سے پہلے وزارت مساجد میں اجتماع کو محدود کرنے کا حکم دے چکی ہے۔

 

بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ مصر میں زیارت گاہوں میں عوامی اجتماع کو دیکھتے ہوِئے مذکورہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔

 

قابل ذکر ہے کہ  الازهر بھی کرونا روک تھام کے لیے مساجد میں رش لگانے سے لوگوں کو منع کرچکا ہے۔/

3885864

نظرات بینندگان
captcha