حشد الشعبی: ملک کو افراتفری کی طرف لیجانے کی اجازت نہیں دیں گے

IQNA

حشد الشعبی: ملک کو افراتفری کی طرف لیجانے کی اجازت نہیں دیں گے

7:26 - March 18, 2020
خبر کا کوڈ: 3507400
تہران( ایکنا) حشد الشعبی کمانڈروں نے وزیر دفاع سے ملاقات میں کہا کہ ملک کو نا معلوم سمت لیجانے کی اجازت نہیں دیں سکتے۔

عراقی رضا کار فورسز کے اعلی کمانڈروں نے عراقی وزیر دفاع «نجاح الشمری» سے ملاقات میں کہا کہ شمال تا جنوب سبکو ملکی قوانین کا احترام کرنا چاہیے۔

مرجع تقلید بریگیڈ، لشکر ابوالفضل العباس(ع)، لشکر امام علی(ع) اور لشکر علی اکبر(ع) کے کمانڈروں نے تاکید کی کہ ملک کو افراتفری کی سمت لیجانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

 

عراقی وزیر دفاع نے کہا کہ تمام فورسز اور بالخصوص حشد الشعبی عراقی حاکمیت پر تاکید کرتی ہے۔

 

انکا کہنا تھا: مرجع تقلید تمام عراقیوں اور باہر ممالک کے پیروان اہل بیت کے رہنما ہیں اور سب انکی حمایت کرتے ہیں۔/

3886185

نظرات بینندگان
captcha