اقوام متحدہ نے شام میں کرونا روک تھام کے لیے جنگ بندی کا مطالبہ کردیا

IQNA

اقوام متحدہ نے شام میں کرونا روک تھام کے لیے جنگ بندی کا مطالبہ کردیا

7:26 - March 25, 2020
خبر کا کوڈ: 3507418
تہران( ایکنا) کرونا سے مقابلے کے لیے ملک میں جنگ بندی کا مطالبہ اقوام متحدہ کے خصوصی نمایندے کی طرف سے کیا گیا ہے۔

اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی گی‌یر پٹرسن نے کہا ہے کہ شامی عوام کو کرونا کے خطرے کا سامنا ہے۔

 

انکا کہنا تھا: ملک میں ادارہ صحت کے بہت سے ادارے جنگ کی وجہ سے تباہ ہوچکے ہیں جبکہ میڈیکل کے سازوسامان کی کمی کا بھی ملک کو سامنا ہے۔

 

پٹرسن کا کہنا تھا: کرونا سے مقابلہ کے لیے ملک میں امن کا ہونا ضروری ہے۔

 

انہوں نے شام کے لیے بین الاقوامی امداد کا بھی مطالبہ کیا۔

 

شام میں اب تک صرف ایک کیس سامنے آیا ہے تاہم اسکے پھیلاو کا خطرہ بدستور موجود ہے۔/

3887260

نظرات بینندگان
captcha