توبہ استغفارکے بغیر کرونا سے نجات ممکن نہیں۔مفتی تقی عثمانی

IQNA

توبہ استغفارکے بغیر کرونا سے نجات ممکن نہیں۔مفتی تقی عثمانی

8:25 - March 26, 2020
خبر کا کوڈ: 3507422
تہران( ایکنا) ہمیں اپنے گناہوں پر معافی مانگنے کی ضرورت ہے، وبا اللہ کی طرف سے آتی ہے اور اسی کے حکم پر یہ ختم ہوگی۔

ممتازعالم دین مفتی تقی عثمانی کا کہنا ہے کہ کورونا کے معاملے پر احتیاطی تدابیر نہ اختیار کی گئیں تو زیادہ لوگ متاثر ہوسکتے ہیں، توبہ استغفار کے بغیر کرونا سے چھٹکارا ممکن نہیں،ہمیں اپنے گناہوں پر معافی مانگنے کی ضرورت ہے۔

گورنر ہائوس سندھ میں علماءکرام نے کورونا وائرس کے حوالے سے پریس کانفرنس کی جس میں مفتی تقی عثمانی، مفتی منیب الرحمن اور علامہ شہنشاہ نقوی سمیت دیگرشریک ہوئے۔

مفتی تقی عثمانی کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں کرونا وائرس نے تباہی مچا دی ہے،توبہ استغفارکے بغیر کرونا سے چھٹکارا ممکن نہیں،ہمیں اپنے گناہوں پر معافی مانگنے کی ضرورت ہے، وبا اللہ کی طرف سے آتی ہے اور اسی کے حکم پر یہ ختم ہوگی۔

 

انہوں نے کہا کہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنا سنت ہے، حفاظت نہ کی گئی تو وبا سے زیادہ لوگ متاثر ہوسکتے ہیں ، اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع کریں گے تو وباﺅں سے نجات پائیں گے۔

694579

نظرات بینندگان
captcha