سعودی شہر پر اس حال میں یہ حملہ ہوا ہے جہاں سعودی عرب میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے دارالحکومت ریاض میں اس وقت کرفیو جیسا لاک ڈاؤن ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق ریاض پر اس حملے کے دوران متعدد دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں جس کے بارے میں سعودی فوجی اتحاد نے یمن میں حوثی فورسز پر الزام عائد کیا جو اس سے قبل بھی سعودی شہروں پر میزائل، راکٹ اور ڈرونز سے حملے کرچکے ہیں۔