مصر، نماز اور جمعہ جماعات پر پابندی برقرار

IQNA

مصر، نماز اور جمعہ جماعات پر پابندی برقرار

6:34 - March 31, 2020
خبر کا کوڈ: 3507446
تہران(ایکنا) حکومت نے کرونا کی وجہ سے تا حکم ثانی مساجد کی تعطیلی جاری رکھنے کا اعلان کیا۔

رپورٹ کے مطابق حکومت نے رسمی فیسبوک پیج پر وزیر اوقاف کے توسط سے اعلان کیا ہے کہ جمعہ و جماعات پر تا حکم ثانی پابندی برقرار رہے گی۔

 

وزیر اوقاف مصر«محمد مختار جمعه» کے بیان میں کہا گیا ہے: کرونا سے بچاو اور عوام کی صحت کے حوالے سے مساجد اور جماعات کو معطل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

جمعه کا کہنا تھا: ماہرین کے حکم کی روشنی میں ہر قسم کا اجتماع کرونا پھیلاو کا باعث بن سکتا ہے اور اسی لیے موجود اقدامات کیے گیے ہیں اور اس کی مخالف شرعا گناہ ہے۔

 

وزیر اوقاف مصر کا مزید کہنا تھا: خطر سے بچاو موت سے بہتر ہے اور اسی وجہ سے تمام مساجد بدستور بند رہیں گی۔

 

مختار جمعه نے کہا کہ قانون کی خلاف ورزی گناہ ہے اور ساتھ ہی اس کی سزا بھی ہوسکتی ہے۔

 

اتوار تک آخرین رپورٹ کے مطابق مصر میں کرونا کیسز کی تعداد  ۶۰۹ تک پہنچ چکی ہے اور مرنے والوں کی تعداد ۴۰ بتائی جاتی ہے جبکہ ۱۳۲ بیمار شفایاب ہوچکے ہیں۔/

3888157

نظرات بینندگان
captcha