بھارت: تبلیغی جماعت میں شرکت والے 27 افراد میں کورونا کی تشخیص، 7 ہلاک

IQNA

بھارت: تبلیغی جماعت میں شرکت والے 27 افراد میں کورونا کی تشخیص، 7 ہلاک

7:16 - April 01, 2020
خبر کا کوڈ: 3507453
تہران(ایکنا)کورونا کے پھیلاؤ کی وجہ سے 21 دن کے سخت لاک ڈاؤن کے باوجود بھارت میں لوگوں کے جمع ہونے اور عوام کی جانب سے گھروں سے نکلنے کی خبریں سامنے آرہی ہیں۔

حکومت کی جانب سے پابندی عائد کیے جانے کے باوجود دارالحکومت نئی دہلی میں اسلامی عالمی تبلیغی جماعت کا تین روزہ اجتماع منعقد کیا گیا تھا، جس میں شامل ہونے والے کم سے کم 27 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔

 

بھارتی اخبار انڈیا ٹوڈے کے مطابق حکومتی اعداد و شمار اور میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی دہلی کے علاقے ناظم الدین میں عالمی تبلیغی جماعت کا تین روزہ اجتماع ہوا تھا جس میں دنیا کے متعدد ممالک سمیت بھارتی افراد نے شرکت کی تھی۔

 

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اجتماع میں شامل ہونے والے افراد کی حتمی تعداد کی تصدیق نہیں ہو سکی تاہم اس میں شرکت کرنے والے افراد کی تعداد 3400 تک تھی جس میں سے زیادہ تر غیر ملکی تھی۔

1124493

نظرات بینندگان
captcha