ہزاروں امریکیوں کا فلسطینیوں کے لیے مدد کی درخواست

IQNA

ہزاروں امریکیوں کا فلسطینیوں کے لیے مدد کی درخواست

7:19 - April 03, 2020
خبر کا کوڈ: 3507455
تہران(ایکنا) ہزاروں امریکیوں نے کانگریس سے مطالبہ کیا ہے کہ کرونا سے مقابلے کے لیے فلسیطینیوں پر سے پابندی ختم کی جائے۔

امریکہ میں فلسطینی تنظیموں کے اراکین اور دیگر سوشل ایکٹیویسٹوں نے مہم کے دوران ہزاروں امریکیوں کے دستخط لیے جسمیں مطالبہ کیا گیا ہے کہ فلسطینوں کے لیے جاری کردہ فنڈ کو کرونا سے مقابلے کے لیے فلسطینیوں تک پہنچانے کے لیے ٹرمپ پر دباو ڈالا جائے۔

 

امریکن کانگریس نے سال ۲۰۲۰، کے لیے ۷۵ ملین ڈالر فلسیطینیوں کے لیے میڈیکل فنڈ جاری کیا ہے تاہم ٹرمپ انتظامیہ اس فنڈ کو دینے سے گریز کررہی ہے۔

 

فلسیطینیوں کے لیے امریکہ میں فلسطینی ایکٹویسٹ سنان شقدیح کے مطابق مھم میں ۱۰ هزار ہزار امریکیوں نے دستخط کردیا ہے اور مہم کا دوسرا حصہ شروع کیا گیا ہے جبکہ تیسرے مرحلے میں کانگریس کے اندر مہم چلے گا۔

 

شقدیح کے مطابق امریکی صدارتی امیدوار برنی سینڈرز سے بھی اس معاملے میں رابطہ کیا گیا ہے کہ وہ کانگریس کے اندر اس حوالے سے بات کریں۔

 

مذکورہ مھم میں امریکہ سے مطالبہ کیا جارہا ہے کہ وہ فلسطینی امداد بحال کرنے کے حوالے سے اپنی پالیسی پر تجدید نظر کریں۔

 

قابل ذکر ہے کہ کانگریس کے اندر بھی بعض اراکین نے کرونا وباء کے پیش نظر ٹرمپ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینی امداد بحال کریں۔

 

مذکورہ نمایندوں نے وزیرخارجہ پمپئو سے مطالبہ کیا ہے کہ جس طرح دیگر ممالک میں کرونا مقابلے کے لیے امداد بحال کی جارہی ہے اسی طرح فلسطینی امداد کی بحالی بھی ممکن بنایا جائے۔

 

رپورٹ کے مطابق اب تک فلسطین میں ۱۵۵ کرونا کیسز سامنے آچکے ہیں اور ایک شخص کی موت بھی واقع ہوچکی ہے۔

 

فلسطین بالخصوص غزہ کا علاقہ ۱۳ صھیونی رژیم کے محاصرے کی وجہ سے خراب ہے جہاں میڈیکل سازوسامان نہ ہونے کے برابر ہے اور کرونا کی وجہ سے بڑے پیمانے پر المیہ جنم لے سکتا ہے۔/

3888698

نظرات بینندگان
captcha