مسجد الاقصی کے پہلے قاری کی برسی+ تلاوت

IQNA

مسجد الاقصی کے پہلے قاری کی برسی+ تلاوت

7:14 - April 05, 2020
خبر کا کوڈ: 3507464
تہران(ایکنا) مصری قاری شیخ «محمد احمد شبیب» نے پہلی بار مسجدالاقصی میں تلاوت کا اعزاز حاصل کیا۔

تین اپریل کو مصری قاری محمد احمد شبیب کی برسی کا دن ہے، شیخ محمد احمد شبیب سال ۱۹۳۴ کو مصری صوبہ دقھلیہ کے شہر میت غمر کے گاوں«دندیط» میں ایک قرآن گھرانے میں پیدا ہوئے ۔ سال ۱۹۵۱ کو وہ قرآنی مرکز «زقازیق» میں چلے گیے۔

 

شیخ شبیب نے سال ۱۹۶۴ میں ریڈیو قرآن مصر سے تلاوت شروع کیا اور معروف قرآء جیسے  قاری مصطفی اسماعیل، شیخ البنا، عبدالباسط عبدالصمد، کامل یوسف البهتیمی، محمد صدیق المنشاوی اور شیخ ابوالعینین شعیشع کے ہمراہ کام کیا۔

 

قاری محمد احمد شبیب نے ایام شب قدر کے حوالے سے مختلف ممالک میں تلاوت کا اعزاز حاصل کیا جنمیں قطر (سال ۱۹۸۲)، ابوظبی (۱۹۸۶) اور جمهوری گابُن (۱۹۸۷) شامل ہے۔ سال ۱۹۹۴ کو یاسر عرفات کی دعوت پر فلسطین چلے گیے اور مسجدالاقصی میں تلاوت کا اعزاز حاصل کیا۔

 

صوت و لحن میں انکو خاص عبور حاصل تھا اور اسی وجہ سے ریڈیو مصر میں دعوت دی گئی اور دیگر قرآء میں بھی وہ خاص شہرت کے حامل تھے۔

 

شیخ شبیب تین اپریل  ۲۰۱۲ کو خدمات کے بعد اس دنیا سے کوچ کر گیے. اپنی حیات میں وہ مصر اور قرآنی سفیر کے حوالے سے جانا جاتا تھا۔/

ویڈیو کا کوڈ

3889051

نظرات بینندگان
captcha