حشدالشعبی: امریکہ صرف طاقت کی زبان سمجھتا ہے

IQNA

حشدالشعبی: امریکہ صرف طاقت کی زبان سمجھتا ہے

7:29 - April 05, 2020
خبر کا کوڈ: 3507467
تہران(ایکنا) حشد الشعبی سے وابستہ مزاحمتی گروپوں نے بیان میں کہا ہے کہ امریکی فورسز صرف طاقت کی زبان سمجھتی ہیں۔

حشد الشعبی سے وابستہ مزاحمتی گروپس اور تنظمیں عصائب اهل الحق»، «کتائب سیدالشهداء»، «جنبش الاوفیاء»، «جنبش جند الامام»، «جنبش النجباء»، «کتائب امام علی (ع)»، «سرایا عاشوراء» اور «سرایا خراسانی» نے ایک بیان میں کہا کہ پارلیمنٹ سے قرار داد پاس ہونے کے باوجود امریکی فوج انخلا سے گریزاں ہے اور اس کے بعد انکو نکالنے کے صرف طاقت کی زبان سے بات ہوگی۔

 

حشدالشعبی سے وابستہ تنظیموں نے کہا ہے کہ فوجی اقدام سادہ قدم ہوگا جبکہ امریکی فورسز سخت ترین اقدام کے لیے تیار رہیں، امریکی دھمکیاں کارگر نہیں اور مزاحمتی تنظیموں سے جنگ کے لیے وہ کمزور پوزیشن میں ہے۔

 

مذکورہ تنظیموں نے عراقی سیاسی پارٹیوں پر واضح کیا کہ وہ امریکی حمایت یافتہ «عدنان الزرفی» کے حوالے سے اپنی پالیسی پر ثابت قدم ہے اور امریکی حمایت سے الزرفی کو وزیراعظم کے طور پر برداشت نہیں کرسکتی۔

 

عراقی عوام سے خطاب میں حشد الشعبی کا کہنا تھا کہ ہم وعدہ کرتے ہیں: تمھارے لیے وفادار سپاہی کے طور پر قربانی دیتے رہیں گے اور دفاع کے لیے کسی غاصب کو ملک وسائل لوٹنے کی اجازت نہیں دیں گے۔/

3889106

 

نظرات بینندگان
captcha