برطانیہ؛ نسل پرست گورے کورونا کے لیے مسلمانوں کو قصور وار ٹھرانے کے درپے

IQNA

برطانیہ؛ نسل پرست گورے کورونا کے لیے مسلمانوں کو قصور وار ٹھرانے کے درپے

8:09 - April 07, 2020
خبر کا کوڈ: 3507475
تہران(ایکنا) گارڑین کے مطابق دائیں بازو کی پارٹی افواہوں سے مسلمانوں کو کورونا پھیلانے کا ذمہ دار ٹھرا رہی ہے۔

انسداد دہشت گردی کی پولیس ان افراد کو ڈھونڈنے کی کوشش کررہی ہے جو جھوٹ اور افواہوں سے کورونا پھیلانے کی ذمہ داری مسلمانوں پر ڈال رہے ہیں۔

 

مسلم نگران تنظیم «ٹیل ماما» کے مطابق بعض نسل پرست شدت پسند تنظمیں کورونا کا قصور وار بھی مسلمانوں کو ٹھرانے کی سازش کررہی ہیں۔

 

مذکورہ تنظیم نے مسلمانوں کی جانب سے ہر قسم کی نماز باجماعت یا اجتماع منعقد کرنے کی خبر کو جھوٹ قرار دیا ہے۔

 

ٹیل ماما کے مطابق سوشل میڈیا پر بعض شدت پسند رھنما شوشہ کررہے ہیں کہ مسلمانوں نے مساجد سے باہر اجتماع کرکے کورونا پھیلایا ہے۔

 

ان رھنماوں میں «کیٹ هاپکینز» اور «جرارڈ باٹن» نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل کی ہے جسمیں پولیس مسلمانوں پر تشدد کررہی ہے اور انہوں نے لکھا ہے کہ پولیس امن پسند جوانوں کی مدد کررہی ہے جو مسلمانوں کو اجتماع کرنے سے روک رہے ہیں۔

 

باٹن نے لکھا ہے کہ مساجد اب بھی کھلی ہیں کیونکہ پولیس ایسا کرنے سے خوفزدہ ہے (!) انہوں نے کورونا کو بائیوجیکل سازش بھی قرار دیا ہے۔

 

مذکورہ تنظیم کا کہنا ہے کہ شدت پسند ملکر مسلمانوں پر ملبہ ڈالنا چاہتے ہیں اور وہ گلوبلایزیشن اور مہاجرت کو کورونا کی وجہ قرار دیتے ہیں اور چین کے خلاف بھی نفرت پھیلانے کی کوشش کی جارہی ہے۔/

3889684

نظرات بینندگان
captcha